لندن: منعقدہ ورلڈ ایجوکیشن فورم میں نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کے روشن مستقبل پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کے لیے بھرپور اور پُرجوش انداز میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے اور تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔
کانفرنس کے دوران ملالہ یوسفزئی نے فلسطین، لبنان اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طالبات اپنے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتی ہیں اور ان کے حل کے حوالے سے بھی واضح سوچ رکھتی ہیں، جبکہ افغانستان میں لڑکیاں سخت حالات کے باوجود چھپ کر تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی سرزمین سے حملے ہوں تو اسی جگہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
ورلڈ ایجوکیشن فورم میں ملالہ یوسفزئی نے طلبہ کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی اور کوئز مقابلے میں حصہ لیا۔ اس کانفرنس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے تعلیم بھی شریک تھے۔
ایک بار پھر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پرامید ہیں اور نوجوان جدید علوم کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔





