اسلامیہ کالج میں خاتون لیکچرارکے ساتھ پیش آئے واقعے پرانتظامیہ کی بڑی کارروائی

اسلامیہ کالج میں خاتون لیکچرارکے ساتھ پیش آئے واقعے پرانتظامیہ کی بڑی کارروائی

سلمان یوسفزئی

اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ نے خاتون لیکچرار کے ساتھ بدتمیزی اور ہراسگی کے واقعے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ملوث 3 طلباء کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ڈسپلنری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان طلباء پر دو ہفتوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ کمیٹی کا حتمی فیصلہ آنے تک یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی کارروائی مکمل کرے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کے بعد ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کے حتمی فیصلے تک احتجاج روک دیا گیا ہے اور 8 جون تک تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال رہیں گی۔

Scroll to Top