سوات: خوازہ خیلہ میں افسوسناک واقعہ

شہزاد نوید
سوات کےتھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد آیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم مسافر خان ولد کیمیازر کو دھر لیا۔

ملزم شانگلہ کے علاقے لیلونئی کا رہائشی ہے اور حال مقیم شولگرہ ہےجبکہ متاثرہ خاتون کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خاتون مسماۃ (ز) کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں واقعہ کسی کو بتانے پر اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان سوات پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top