پشاور: جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں 14 افغان شہری گرفتار، منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف
پشاور کے علاقے تاج آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل پر چھاپا مار کر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 14 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے ایجنٹس کو 25 سے 28 لاکھ روپے ادا کیے تھے اور وہ اس جعلی شہریت کے ذریعے سعودی عرب جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے میں ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے جو پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں سرگرم ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے کردار سمیت تمام پہلوؤں کی بھی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔





