ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج اتوار 24 مئی 2026 کے تازہ ریٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خریداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں بھی قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 322 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی تولہ 22 قیراط سونا 4 لاکھ 30 ہزار 739 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔ تیزابی چاندی کی فی 10 گرام قیمت 6 ہزار 754 روپے جبکہ فی تولہ قیمت 7 ہزار 870 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی، ڈالر کی قدر اور مقامی طلب و رسد کے اثرات پاکستان میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔





