گراں فروشوںکیخلاف کارروائی ،عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،بیرسٹر سیف

گراں فروشوںکیخلاف کارروائی ،عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،بیرسٹر سیف

گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل ،عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

تمام اضلاع میں سرکاری نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں

انہوں نے کہاکہ یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے نرخوں اور اشیاء کے معیار کی جانچ کر رہی ہیں وزیراعلیٰ کو روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے

انہوں نے کہاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک میں ایک شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہاکہ شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے ٹول فری نمبر 0800-37432 پر رابطہ کرسکتے ہیں، واٹس ایپ نمبر 0345-1009348 پر بھی شکایات درج کی جاسکتی ہے، عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top