بجٹ سے قبل وزیر خزانہ کا اہم اعلان، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 2026 میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پرزور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اورنگزیب بے کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کے ڈیم میں افسوسناک واقعہ، 22 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے معاشی استحکام کے لیے ملکر کام کریں، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سےگندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، کچھ کاشتکاروں نے گندم کی پیداوار 60 سے 70من فی ایکڑ تک پہنچادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کےمسائل سےمکمل آگاہ ہیں، پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھی تو ایکسپورٹ پوٹینشل میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جون2026 میں بجٹ پیش کیا جائیگا جس پر سرکاری ملازمین سمیت عوام سب تشویش میں مبتلا ہیں کہ کون سے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے اور کس چینز میں ریلیف دیا جائیگا۔

Scroll to Top