اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاور اب بھی مسائل سے دوچار ہے ، مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کیاجارہاہے ۔
اجلا س کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں ،یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ پشاور کا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیاجارہاہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ سیوریج کا نظار تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام بالکل درہم برہم ہے ۔
اعلامیے میں یہ نکتہ بھی اُٹھایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ 2009 میں تجویز کیاگیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیاگیا تو احتجاج کا آپریشن موجود ہے ۔