صحت کے نظام کی ناکامی،بزرگ خاتون کا انتقال افسوسناک واقعہ قرار

خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کی ناکامی،بزرگ خاتون کا انتقال افسوسناک واقعہ قرار

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستر دستیاب نہ ہونے کے باعث ایک بزرگ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور نظامِ صحت کی سنگین ناکامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 13 سال سے حکمران تحریک انصاف کی حکومت کے “صحت کے انصاف” کے دعوے اس المناک واقعے کے بعد بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں، جہاں مریض بروقت علاج اور بنیادی سہولیات نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں، جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top