عمران خان سےکون ملاقات کریگا؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

عمران خان سےکون ملاقات کریگا؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

بانی پی ٹی آئی سے آج وکلا اور اہلِ خانہ کی ملاقات متوقع، فہرست جیل حکام کے حوالے

بانی پی ٹی آئی سے آج منگل کے روز وکلا اور اہلِ خانہ کی ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے چھ وکلا پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو فراہم کر دی۔ فہرست میں فیصل ملک، تابش فاروق، علی اعجاز بٹر، بابر اعوان، حسنین سنبل اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سہیل آفریدی کی کابینہ کے ہمراہ آمد بھی متوقع ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔

ملاقاتوں کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top