بھارت کی ناکام سفارتکاری نے مودی حکومت کو فرسٹریشن میں مبتلا کر دیا، وزیر اطلاعات

وزیراعظم سے استعفےکامطالبہ کرنےوالےبتائیں کےپی میں کیاکام ہواہے؟عطا تارڑ

وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسد قیصر کے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ استعفےکامطالبہ کرنےوالےبتائیں خیبرپختونخوا میں کیاکام ہواہے؟

عطا تارڑ نے اپوزیشن سے سوال کرتے ہوئے پوچھا وزیراعظم کیا اس لیےاستعفیٰ دیں کہ معیشت بحالی ہوئی؟وزیراعظم اس بات پراستعفیٰ دیں کہ سٹاک مارکیٹ اوپرگئی؟

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں ایسے کون سےمنصوبےہیں جس سےعوام کافائدہ ہوا۔ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی،عوام نےمینڈیٹ دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ناکام ہوچکی ،شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، عمر ایوب خان

پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسدقیصرنےکس گروپ سےاجازت لےکراستعفےکی بات کی، خیبرپختونخواکےجوحالات ہیں استعفیٰ توپی ٹی آئی کودیناچاہیے۔

وزیراطلاعات عطاتارر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سنجیدگی کافقدان ہے،پی ٹی آئی گروپوں میں تقسیم ہے، پی ٹی آئی میں لوگ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچ رہےہیں۔

Scroll to Top