پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم معاملات پر جرگے کی پہلی نشست اختتام پذیر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم معاملات پر جرگے کی پہلی نشست اختتام پذیر

Pakistan SCO Summit 2026

پاک افغان طورخم بارڈر پر حالیہ کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ کی بندش اور متنازع حدود میں تعمیراتی کام کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جرگے کی پہلی نشست اختتام پذیر ہوگئی۔

طورخم بارڈر پر جرگہ مشران کے درمیان مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، عیدالفطر کے بیسویں روز تک سیز فائر ، متنازع حدود میں تعمیراتی کام بند کرنے، طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے باردر کھولنے پر مثبت بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر بندش، 41 رکنی افغان جرگہ پاکستان پہنچ گیا

جرگے کے دوران فریقین کے درمیان امن برقرار رکھنے اور دیگر مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق ہوا، افغان جرگہ ممبران نے زیر بحث مسائل پر افغان حکام سے بات چیت کرنے کے لئے وقت مانگ لیا، جرگے کی دوسری نشست کل ہوگی۔

 

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top