گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول گرم، سیاسی کارکنان میں تصادم اور ہاتھا پائی

گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول گرم، سیاسی کارکنان میں تصادم اور ہاتھا پائی

گلگت بلتستان میں پولنگ کے دوران سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب جی بی اے 2 کے پولنگ اسٹیشن 403 پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ن لیگ کے امیدوار حافظ حفیظ الرحمن پولنگ اسٹیشن کے دورے پر پہنچے۔ ان کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور صورتحال بگڑ گئی۔

واقعے کے دوران پولنگ اسٹیشن پر موجود پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ ساجد بیگ بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر تعینات کر دی گئی تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا تاہم سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top