طورخم سرحد پر افغان فورسز تعمیراتی کام جاری ہونے پر بضد، جرگہ امن قیام و مسائل حل و متنازعہ حدود میں غیر ضروری مداخلت بند ہونے سرحد کھولنے بارے ہوا۔
افغان فورسز نے گزشتہ روز ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج دوبارہ سرحدی حدود میں تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس سے فائر بندی اور معاہدے کے تحت طے پانے والے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
گزشتہ سترہ روز سے پاک افغان سرحدی گزرگاہ اس متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام کی مداخلت پر بند ہوا اور دو طرفہ فائرنگ بھی ہوئی اور تجارت و پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود جو اب متنازعہ ہے میں ایک پوسٹ پر دوبارہ تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے نمائندہ جرگے کے مابین طے شدہ معاہدے کے خلاف ہے۔
کل ہونے والے جرگے سے دونوں ممالک کے عوام کی امیدیں وابستہ تھیں کہ یہ جرگہ اس مسئلے کا حل نکالے گی لیکن افغانستان سائیڈ غیر ذمہ دارانہ رویہ جرگے کی توہین و سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اس غیر متوقع اقدام کے باعث سرحد پر ایک بار پھر حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔





