ایجبسٹن، آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 2019 رنز کی جارحانہ اننگز پیش کی، سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسری جانب قومی ویمنز ٹیم بھی عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 14 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف برمنگھم میں کرے گی، گرین شرٹس کا دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف اسی میدان میں شیڈول ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 20 جون کو بنگلا دیش کے خلاف ساوتھ ہیمپٹن میں کھیلے گی جبکہ 23 جون کو آسٹریلیا کے مضبوط چیلنج کا سامنا لیڈز میں کرے گی۔
قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 جون کو برسٹل میں نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
قومی ویمنز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں جبکہ اسکواڈ میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔





