پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 20 جون 2026 سے ہوگا۔

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنکی قابل تعریف ہے، ٹرمپ

وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 20 جون 2026 سے ہوگا اور یہ آئندہ ہفتے کے لیے مؤثر رہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی سے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر اور مختلف کاروباری شعبوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top