پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنکی قابل تعریف ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قیادت کے مختلف اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں فیلڈ مارشل موجود ہیں جو ایک عظیم شخصیت ہیں، جبکہ وزیراعظم بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور دونوں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت وزیراعظم کا مکمل احترام کرتی ہے اور دونوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی قابلِ تعریف ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اس نوعیت کا باہمی احترام اور ہم آہنگی ایک خوش آئند اور خوبصورت مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا امن کیلئے پرعزم ہے، تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی چاہتے ہیں، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیادت کے مختلف ستونوں کے درمیان مثبت تعلقات اور باہمی اعتماد ملک کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے بیان کو پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے حوالے سے ایک مثبت تبصرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے توجہ دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top