پاکستان میں مقیم مزید کتنے افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے گئے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان میں مقیم مزید کتنے افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے گئے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے بعد سے اب تک لاکھوں پناہ گزین واپس آچکے ہیں 

واپس آنیوالے پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے پہلی پریشانی پناہ گاہ کا انتظام ہے ۔ان کے مطابق زیادہ تر واپس آنیوالے پناہ گزینوں کے پاس ملک میں رہنے کیلئے جگہ نہیں ہے ۔

پناہ گزینوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہمارے گھر نہیں ہمارے ساتھ مدد کی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ چلا گیا اور ہماری چالیس سال کی مزدوری ایسی ہی چلی گئی ۔

پناہ گزینوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ کابل میں ہمارے لیے کاروبار کا ذریعہ بنائے ۔

افغان حکومت انہیں پناہ اور صحت اور دیگر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسلامی امارت اپنے تمام وسائل کا استعمال کررہی ہے ۔تاکہ واپس آنیوالے پناہ گزینوں کو صحیح طریقے سے ملک میں آباد کیاجاسکے ۔

اعلیٰ حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پناہ گزینوں کا بڑا مسئلہ ان کو پناہ دی جائے اور ان کو صحت کی سہولیات کا بھی مسئلہ ہے ۔ہماری سب سے اولین ترجیح اس کو خوراک مہیا کرنا اور ان کو پناہ دینا ہے ۔

غیر رسمی اعداد وشمار کے مطابق سینکڑوں ہزاروں پناہ گزین سپین بولدک کے راستے واپس وطن آچکے ہیں ۔

Scroll to Top