وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بنوں میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے سے متعلق پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔





