مودی میں ٹرمپ کی دلچسپی ختم ، امریکی صدر کے قریبی تعلقات اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہیں، معروف صحافی فرید زکریا

معروف عالمی تجزیہ کار اور سی این این کے اینکر فرید زکریا نے دعویٰ کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پہلی جیسی دلچسپی اب ختم ہو چکی ہے اور ان کے اصل تعلقات پاکستان کے آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہیں۔

اپنے تازہ تجزیے میں فرید زکریا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مودی کو ‘کلر’ (قاتل) کہنا کوئی سیدھی تعریف نہیں بلکہ ایک طنز تھاکیونکہ کسی بھی منتخب جمہوری رہنما کو ایسا لقب نہیں دیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران جنگ بندی اور ایم او یو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان تھک محنت کی،وزیراعظم

فرید زکریا نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روایتی سفارت کاری کے بجائے ذاتی اور براہِ راست تعلقات پر یقین رکھتے ہیں اور اس وقت خطے میں ان کا یہ تعلق اور تال میل پاکستانی سپہ سالار فیلڈ مارسل سید عاصم منیر کے ساتھ قائم ہے۔

Scroll to Top