امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ لبنان میں جاری تنازع کی شدت میں کسی حد تک کمی آئی ہے، تاہم خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ایک یا دو روز قیام کریں گے جہاں مختلف سطحوں پر اہم ملاقاتیں اور مذاکرات ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور اسرائیل کو لبنان پر مزید حملوں سے روکنے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا مذاکراتی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ آمد کو جاری سفارتی سرگرمیوں اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top