ایران کا مذاکراتی وفد اہم تکنیکی مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی سوئٹزرلینڈ آمد پر سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی نمائندے برجن اسٹاک میں منعقد ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
سوئس حکام کے مطابق مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی امور پر سفارتی رابطوں کے سلسلے کی اہم کڑی ہیں، جن میں مختلف فریقین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مفاہمتی یادداشت، وزیراعظم شہباز شریف لیک لوزن سمٹ میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ برجن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی پیش رفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایران کا وفد مذاکراتی عمل میں اپنا مؤقف پیش کرے گا۔





