بانی پی ٹی آئی پارٹی قیادت کے رویے سے باخبر ہیں، شیرافضل مروت کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیرافضل مروت نے پارٹی کی قیادت کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس قسم کے رویوں سے بخوبی واقف ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی نعیم حیدر پنجوتھہ کے حوالے سے باتوں پر افسوس ہوا، کیونکہ نعیم حیدر پنجوتھہ ایک وکیل ہیں اور ان کا تعلق صرف اپنے مؤکل سے ہوتا ہے، نہ کہ مؤکل کے اہل خانہ سے۔

شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ علیمہ خان کی جانب سے پارٹی میں مداخلت کی باتوں کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے ہمیشہ نظرانداز کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ علیمہ خان کا پارٹی میں کوئی عمل دخل نہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی کال بھی اٹینڈ نہ کی جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ علیمہ خان کی وجہ سے انہیں خود بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان کو بلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلاء میں تلخ کلامی، نعیم پنجوتھا پر برہم

شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو علیمہ خان کی ویڈیو کے بارے میں علم ہو گا اور وہ اس پر افسوس کا اظہار کریں گے۔

شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بھی تحفظات تھے اور گزشتہ حکومت میں محمود خان اور تیمور جھگڑا پر بدعنوانی کے سنگین الزامات آئے تھے، جن کی انکوائریاں ہوئی تھیں، لیکن محمود خان نے انہیں دبائے رکھا۔

Scroll to Top