ڈاکٹر روبینہ شاہین پشاور یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر مقرر

یونیورسٹی آف پشاور میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین کو پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری یکم جولائی 2026 سے آئندہ تین برس کے لیے عمل میں لائی گئی ہے، تقرری خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کی دفعہ 12-A(1) کے تحت کی گئی جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بطور چانسلر یونیورسٹی پرو وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر روبینہ شاہین اس سے قبل یونیورسٹی آف پشاور میں فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل اسٹڈیز کی ڈین کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، وہ تدریس، تحقیق اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، تنخواہوں کیلئے فنڈز ختم

نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ حکام بشمول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، محکمہ اعلیٰ تعلیم، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹیز کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top