نجی قرض پر غیر قانونی سود کے مطالبہ پر پشاور کی عدالت بڑا حکم جاری

نجی قرض پر مبینہ طور پر غیر قانونی سود کا مطالبہ کرنے کے معاملے میں پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج عمران اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار عارف خان، جو پشاور کے علاقے جمرود روڈ پر واقع ایک معروف نجی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں، نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے کاروباری ضروریات کے لیے تاج ولی نامی شخص سے قرض لیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق قرض کی مکمل واپسی اور جرگے کے ذریعے معاملہ طے ہونے کے باوجود ملزم نے مبینہ طور پر غیر قانونی سود اور اضافی رقم کا مطالبہ شروع کر دیا اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے بھی رجوع کیا تاہم شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں ناقابل قبول ہیں، ایمل ولی خان

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ خیبر پختونخوا پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2016 کی سیکشن 6 کے تحت سودی لین دین کی شکایت موصول ہونے پر پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے لہٰذا متعلقہ تھانے کو قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

Scroll to Top