پاکستان کے خلاف گمراہ کن مہم سے مودی حکومت کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، وزیر دفاع خواجہ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے حملے یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے اصل مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کوئی نئی بات نہیں تاہم اس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ مبینہ کشیدگی اور سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اندرون و بیرون ملک شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور ایسے میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم سے ان کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

خواجہ آصف نے کہا بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی حکومت کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھائے ہیں اور انہیں بعض اوقات مصنوعی یا خودساختہ تشہیری مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بعض رپورٹس، جن میں بین الاقوامی جریدہ میں بھی ان اعزازات اور ان کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی ایوارڈ دو، وہ بھاگے چلے آئیں گے:مودی کے اعزازات پر دی گارڈین کی تہلکہ خیز رپورٹ

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی خود ساختہ تشہیری مہم کا مقصد ایک رہنما کو عالمی مدبر کے طور پر پیش کرنا ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود زمینی حقائق اس کے برعکس اثرات ظاہر کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے بیرون ملک سے مصنوعی تعریف و توصیف حاصل کرنے کی کوششیں دراصل اندرون ملک کمزور ہوتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہیں۔

Scroll to Top