وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کہاں جا رہے ہیں؟ سب پتا چل گیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کہاں جا رہے ہیں؟ سب پتا چل گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی کوئٹہ پہنچیں گے۔ اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، جس میں بلوچستان کی امن و امان کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

Scroll to Top