مشہد: شہید ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں ادا کر دی گئی، جبکہ ان کی تدفین امام علی رضاؑ کے روضہ مبارک کے احاطے میں کی جائے گی۔
شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جمع ہوئے، جس کے باعث شہر میں ہر طرف سوگ کا منظر دیکھنے میں آیا۔
Hundreds of thousands perform the funeral prayers for the martyred Leader of the Islamic Revolution at the Holy Shrine of Imam Reza (AS) in Mashhad.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/h0eMpifVIe pic.twitter.com/Xznx0QfXWk
— PressTV Extra (@PresstvExtra) July 9, 2026
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے خصوصی طیارے کے ذریعے مشہد منتقل کیا گیا، جہاں ایرانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حفاظتی حصار میں لے کر مشہد ایئرپورٹ تک پہنچایا۔
اس سے قبل آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو کربلا بھی لے جایا گیا، جہاں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضوں پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔
گورنر آفس کے مطابق جنازے کے جلوس میں ستر لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔





