پشاور: ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون اعجاز خان کی ہدایات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل (ACC) پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کے امتحانات میں جدید ڈیجیٹل آلات کے ذریعے نقل کرانے والے گروہ کے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے تین امیدواروں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن پر کے پی پبلک سروس کمیشن (KPPSC) کے سیکنڈری اسکول ٹیچر (SST) امتحان میں خفیہ الیکٹرانک آلات کے ذریعے نقل کرنے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل چیٹنگ ڈیوائسز، وائرلیس ایئر پیس، موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشہد میں سپریم لیڈر کی نماز جنازہ کے دوران ایران کے کئی شہروں پر حملے
ایف آئی اے نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور برآمد ہونے والے آلات کی فرانزک جانچ کا عمل جاری ہے۔





