محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جس سے ان علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند اور کرم کے چند علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 15، کاکول میں 12 جبکہ پاراچنار اور پٹن میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسی طرح بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو بادل برسے ہی کہاں ہیں؟ آج کن شہروں میں ہوگی بارش؟ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 14، کالام میں 15 اور دیر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top