پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نظرثانی شدہ نرخ نافذ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top