قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان نے آج (13 جولائی) کو ملک بھر میں قومی یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ منایا جائے گا، جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
حکومتِ پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے سابق امیر کے انتقال پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کابینہ ڈویژن نے قومی یومِ سوگ کے اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔





