مولانا فضل الرحمان نے را اور موساد کا ایجنڈا آگے بڑھایا، وفاقی وزیر بیرسٹر رضا حیات ہراج

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر محمد رضا حیات ہراج نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج کے خلاف حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریرمیں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیلی خفیہ ادارےموساد کے نظریاتی ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور اسے تقویت دی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ یہ ایجنڈا کسی بھی طور پر پاکستانیوں کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔

بیرسٹر رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ملک کا شہری اپنے ملک کے خلاف ایسی گفتگو نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہندوستان کے شہری ہوں اور وہاں جا کر ایسی تقریر کریں تو ہندوستان کے قوانین کے مطابق یہ اقدام ہیٹ اسپیچ کے زمرے میں آئے گا اور آپ سیدھے جیل کے اندر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانافضل الرحمان کے ماضی پر ارباب خضر حیات کے سوالات، لیگی رہنما کا شہداء سے متعلق بیان پر آرٹیکل 6 کا مطالبہ

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اگر ہم کارروائی کریں تو پھر آپ کہیں گے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور اگر ہم خاموش رہیں تو آپ کہتے ہیں کہ یہ حکومت کی مجبوری یا کمزوری ہے۔

Scroll to Top