سعودی عرب جانے کے خواہش مند اور وہاں مقیم پاکستانیوں کےلیے بیورو آف امیگریشن کی اہم ہدایات

Pakistan SCO Summit 2026

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب جانے والے اور وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ قانونی، مالی اور انتظامی مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانیوں کے لیے اپنا اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) ہر وقت اپنے پاس رکھنا اور اس کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کام کی جگہ پر حفاظتی اصولوں اور ضروری حفاظتی سامان کے استعمال کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

مالی معاملت اور حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستانی تارکینِ وطن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ماہانہ تنخواہ کی رسیدیں، بینک اسٹیٹمنٹس اور ملازمت کے معاہدے (کنٹریکٹ) کی ایک کاپی ہمیشہ محفوظ رکھیں تاکہ وقت ضرورت حقوق اور سروس بینیفٹس کے حساب کتاب میں آسانی رہے۔

پاکستان رقم منتقل کرنے کے لیے صرف قانونی و سرکاری بینکنگ ذرائع استعمال کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈ قائم رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں سعودی عرب کے قوانین، معاشرتی اقدار اور اسلامی شعائر کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر شائستہ لباس زیبِ تن کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

ملک واپس لوٹنے والے تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل ایگزٹ کلیئرنس کے تمام مراحل مکمل کریں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاض یا جدہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز اپنے پاس لازمی محفوظ رکھیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top