متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دبئی کے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔
نئی شرائط کے مطابق اب درخواست گزار بغیر کسی اسپانسر یا میزبان کے بھی پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے، جس کے تحت وہ متعدد بار متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔
نئے ویزا نظام کے تحت ہر بار یو اے ای میں 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، جبکہ ضرورت پڑنے پر اس مدت میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکے گی۔
حکام کے مطابق ایک سال کے دوران ویزا ہولڈر کا مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں ملازمتوں کے وسیع مواقع، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
حکومت کا کہنا ہے کہ نئی سہولت کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرنا اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنانا ہے۔
پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ویزا کے ذریعے مسافر بار بار ویزا حاصل کیے بغیر متعدد مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔





