اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے ملکی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کی تشکیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے وابستگی اپنی جگہ، لیکن ان کی ذاتی رائے میں اس وقت ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف نئے صوبوں کی تشکیل میں ہی ممکن ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتظامی نظام ختم نہیں، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، محسن نقوی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے پر اتفاقِ رائے نہ بن رہا ہو تو حکومت اور ادارے اس کے لیے عوامی ریفرنڈم کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 18ویں ترمیم میں ضروری ترامیم لا کر نئے انتظامی یونٹس کو مزید بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔





