پشاور: سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے شیرافضل مروت اور اختیار ولی خان پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ اختیار ولی خان کو صرف عہدہ دیا گیا ہے لیکن اُن کے پاس کوئی حقیقی اختیار نہیں ہے۔ محمود جان نے کہا کہ “اختیار ولی خان کو لالی پاپ دیا گیا ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں، اور جب یہ اختیار انہیں دیا گیا، اس دن ہی ان کے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی۔”
محمود جان نے ہوائی فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فائرنگ سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں دو مختلف قوانین کبھی نہیں چل سکتے، اور جب حکومت کا اختیار نہیں ہوتا تو عوام میں بے چینی اور افراتفری بڑھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت
دوسری جانب، محمود جان نے سابق وزیرِ اعلیٰ شیر افضل مروت پر بھی کڑی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ جب وہ پارٹی میں تھے تو خاموش کیوں رہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر شیر افضل مروت کو کرپشن کے الزامات لگانے تھے تو انہیں پہلے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے تاکہ معاملہ واضح ہو سکے۔
محمود جان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اہم مقام رکھنے والے افراد کو صرف الزامات سے کام نہیں چلانا چاہیے، بلکہ انہیں اپنی باتوں کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔