خیبر پختونخوا ،ضلع چارسدہ سے افسوسناک خبر آگئی ،واقعے نے ہر آنکھ نم کر دی

افغان خاندان کی واپسی کا سفر ماتم میں بدل گیا، پاک افغان شاہراہ پر افسوسناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک افغان شاہراہ سلطان خیل فرش کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی میں سوار تین افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 خیبر حکام کے مطابق افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کی ایک ویگن گاڑی اچانک آنے والے تیز سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی تھی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو 1122 خیبر کی غوطہ خور ٹیموں اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے جمرود جبہ خوڑ قدم کے مقام سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش برآمد کی گئی، جبکہ دوسرے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران بچے کی لاش بھی نکال لی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور پانی کے تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top