26 اور 27 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرولیم ڈویژن

26 اور 27 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرولیم ڈویژن

حکومت نے آئندہ 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بدستور برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 26 اور 27 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور 25 جولائی کو لاگو کی گئی قیمتیں ہی قابلِ عمل رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی (ویک اینڈ) کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پلیٹس (Platts) کی قیمتیں جاری نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے نئی قیمتوں کا تعین ممکن نہیں تھا، اسی بنا پر موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہ لیتا ہو، رانا احسان افضل

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے نظام کے تحت اب ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

Scroll to Top