ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔
کرنل (ر) شیر افگن خان سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عملی سیاست کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیرپیٹرولیم کا اہم بیان
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجےضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے بیروچ میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔





