پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے قوم سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت، میرا پہلا گھر، بے شمار دعاؤں اور بے لوث محبت کا سرچشمہ تھیں۔

جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال کی خبر پر سماجی، سیاسی حلقوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاوید آفریدی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے

Scroll to Top