بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں،سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے پروگرام کے خاتمے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں اور افواہوں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ای کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے واضح کیا کہ اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے دراصل غریب اور مستحق عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان کے تمام مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کا ایک قومی پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں اور شہری کی درخواستوں پربڑا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کی تعبیر ہے جس کا مقصد غریب طبقے کی مالی معاونت اور انہیں تحفّظ فراہم کرنا ہے۔ حکومتِ پاکستان کا اس پروگرام کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ یہ بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Scroll to Top