فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ پاکستانی فٹبالرناروے میں لاپتہ ہوگیا

فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ پاکستانی فٹبالرناروے میں لاپتہ ہوگیا

ناروے میں پاکستانی فٹبالر میران علی لاپتہ ہوگیا جبکہ قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔
پاکستانی فٹبال کلب کے عہدیداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر میران پیار علی ناروے کپ کیلیے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ تھا، ابتدائی میچز کھیلنے کے بعد وہ ہوٹل چھوڑ کر کہیں چلا گیا تھا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ناروے جانے والی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز دو روز قبل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
پاکستانی فٹبالر کے لاپتہ ہونے پر ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر اپنی مرضی سے ٹیم چھوڑ کر گیا، تحقیقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ زبردستی یا اغوا کے شواہد نہیں ملے۔

Scroll to Top