دوسرے ٹیسٹ ميچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 387 رنز پر آوٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی ، جبکہ پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے 103 رنز پر 6 وکٹیں گرادیں ۔
پورٹ آف سپین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے6 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالئے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی برتری صرف 60 رنز ہو گئی اور میچ کے ابھی 2 دن باقی ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کی اور اب تک 4 وکٹیں لے چکے ہیں ، جبکہ علی عثمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 387 رنز بناکر آوٹ ہوئی اور 43 رنز کی برتری حاصؒ کرلی، عبداللہ شفیق نے شاندار 160 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، جبکہ بابراعظم 80 اور آذان اویس 55 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 387 رنز بناکر آوٹ ہوئی ، کھیل کے چوتھے اور پانچویں دن کا کھیل ابھی باقی ہے ۔





