ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں بارش ، گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے

ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں بارش ، گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے

بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ،پہاڑوں نے برف کی سفید چاردر اُوڑھ لی ،شاہرہوں کو ہیوی مشینری کی جانب سے کلیئر کیاجارہاہے ۔

ایبٹ آباد: شہر میں بارش اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ شروع،سردی کی شدت میں اضافہ،،ترجمان گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی نتھیاگلی، ایوبیہ، خانسپور میں برفباری کا سلسلہ جاری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والے مین شاہراہِ کو ہیوئی مشینری کی جانب سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔ترجمان گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی گلیات انے والے سیاح کے لئے احتیاطی تدابیر جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ اس کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چلنے لگیں ، جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے ، سیاحتی مقامات وادی ناران ، کاغان ، شوگراں ، بٹہ کنڈی ، بابوسر ٹاپ میں بھی بارشیں جاری ہیں ۔

سرد ہوائیں چلنے سے مقامی افراد نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے مزید دو دن تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top