ترکیہ کے صدر رجب طین اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، خطے کے امن کے لیے ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد صرف خطے میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے۔
ترک صدر نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ اس تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے تینوں ممالک کی دفاعی طاقت مزید مضبوط ہوگی، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھے گا اور دفاعی صنعت میں مل کر کام کرنے کے نئے راستے کھلیں گے۔
صدر اردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے عین مطابق ہے اور اس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر خوشحالی اور امن کے لیے کام کرنا ہے۔





