ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر اور پاسداران انقلاب کے سابق قائد محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے، محسن رضائی ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر بھی ہیں۔
محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے 1981ء سے 1997ء تک پاسداران انقلاب کی قیادت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے، ایرانی صدر
محسن رضائی کو ایرانی سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا ہے، وہ ایرانی سپریم لیڈر کے کافی قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔





