اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 مقامات کو فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عطا تارڑ کے مطابق درست فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے 10 مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے، ڈرون لانچنگ اور اسٹوریج سائٹس سمیت معاون انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
Update-Ghazab lil Haq
Islamabad, 24 September 2026;
Through precise aerial and drone strikes as seen in attached clip, terrorist hideouts and support infrastructure including drone launching and storage sites across 10 locations in areas under the control of Afghan Taliban… pic.twitter.com/6CrgV4SzSw
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اہداف پاکستان کے اندر نہتے شہریوں کے خلاف دہشتگرد حملوں سے منسلک تھے، جبکہ 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے کی جانے والی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افغانستان میں بڑی کاروائی، تحریک طالبان کے سینیئر کمانڈر عبدالولی داور کی ہلاکت کی اطلاعات
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
بیان کے مطابق بیرونی سرپرستی، پناہ یا معاونت حاصل کرنے والے دہشتگرد پراکسیز کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان اپنے شہریوں کی زندگیوں اور املاک کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔





