افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر ہم خوش ہیں، افغان شہری کا ویڈیو پیغام وائرل

کابل: کابل میں پاکستان کے خلاف نکالی گئی مبینہ ریلی کے حوالے سے ایک افغان شہری کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلی میں لوگوں کو رقم دے کر اور مبینہ طور پر دباؤ کے ذریعے شریک کیا گیا۔

ویڈیو پیغام میں افغان شہری نے کہا کہ ریلی میں شریک بعض افراد کو 100، 100 افغانی دے کر لایا گیا، جبکہ بعض افراد کو مسلح افراد کی موجودگی میں ریلی میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔۔۔

افغان شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کی جانے والی حالیہ فضائی کارروائیوں کا بھی حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں جانی نقصان پہنچا۔

ویڈیو میں افغان شہری نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے باعث افغان عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی و ڈرون کارروائی، دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ

اس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف ریلیوں کے ذریعے عوام کو اصل صورتحال سے گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم ویڈیو میں کیے گئے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 24 ستمبر کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ڈرون لانچنگ و اسٹوریج تنصیبات سمیت 10 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

Scroll to Top