پیٹرول کی قیمت میں کمی ،ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں کمی ،ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہےجس کا اطلاق 13 اگست سے ہو گا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325.92 روپے سے کم ہو کر 324.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382.25 روپے سے بڑھ کر 382.79 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top